آئی سی سی کی نئی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ، بابراعظم اور محمد رضوان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی اوپنگ جوڑی بیٹرز کی ٹاپ ٹو پوزیشن پر موجود ہے۔ آئی سی سی کی بیٹرز ٹی ٹونٹی پلیئرز
رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم 805 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، محمد رضوان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے لوکیش راہول کا چوتھا اور سابق کپتان ویرات کوہلی کا دسواں نمبر ہے ۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے ، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ چار درجے ترقی کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے ہسانگا تیسرے نمبر ہیں جبکہ نویں نمبر پر موجود شاداب خان کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

7 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago