لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے . صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی ، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک میں بلدیاتی انتخابات ہونگے .
. .