حکومتی ادارے صحافیوں کو نشانہ بنانے میں مصروف، دوسری طرف ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومتی اداروں نے صحافیوں کو نشانے پر لیا ہوا ہے، گزشتہ روز اقرارالحسن نشانہ بنے توآج محسن بیگ کو حراست میں لے لیا گیا لیکن دوسری طرف وفاقی دارلحکومت میں ہی ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی مل گئی اورایک گھنٹے کے دوران  اسلام آباد کے تین سیکٹرزکے 10مختلف مقامات پر ایس ایس پی اور ایس پی انڈسٹریل ایریا کے پہنچنے کے بعد بھی شہریوں کو لوٹ لیا گیا .  

ڈان نیوز کے مطابق پیر کی رات کو ہونیوالی واردات کے بارے میں پولیس افسر نے بتایا کہ چوری کی وارداتیں انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی اور شمع کالونی تھانے کی حدود میں ہوئی ہیں لیکن ملزمان کے خلاف مقدمات درج نہیں ہوئے .

 

ان کاکہناتھاکہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار  6مسلح ملزمان نے آئی   9، آئی 10اور آئی 11میں ساڑھے 8سے ساڑھے 9کے درمیان 10شہریوں کو لوٹا . دو ڈکیتوں نے شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹی جبکہ دیگر نے گلیوں کے مختلف مقامات پر کھڑے ہوکر ان کی حفاظت کی .  

ا ن وارداتوں کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مختلف مقامات پر ناکے لگائے، مسلح افراد کا پیچھا بھی کیا گیا لیکن ملزمان نے اسی دوران 8مزید وارداتیں کرڈالیں .

. .

متعلقہ خبریں