حکومتی ادارے صحافیوں کو نشانہ بنانے میں مصروف، دوسری طرف ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومتی اداروں نے صحافیوں کو نشانے پر لیا ہوا ہے، گزشتہ روز اقرارالحسن نشانہ بنے توآج محسن بیگ کو حراست میں لے لیا گیا لیکن دوسری طرف وفاقی دارلحکومت میں ہی ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی مل گئی اورایک گھنٹے کے دوران  اسلام آباد کے تین سیکٹرزکے 10مختلف مقامات پر ایس ایس پی اور ایس پی انڈسٹریل ایریا کے پہنچنے کے بعد بھی شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔ 

ڈان نیوز کے مطابق پیر کی رات کو ہونیوالی واردات کے بارے میں پولیس افسر نے بتایا کہ چوری کی وارداتیں انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی اور شمع کالونی تھانے کی حدود میں ہوئی ہیں لیکن ملزمان کے خلاف مقدمات درج نہیں ہوئے۔ 

ان کاکہناتھاکہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار  6مسلح ملزمان نے آئی   9، آئی 10اور آئی 11میں ساڑھے 8سے ساڑھے 9کے درمیان 10شہریوں کو لوٹا۔ دو ڈکیتوں نے شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹی جبکہ دیگر نے گلیوں کے مختلف مقامات پر کھڑے ہوکر ان کی حفاظت کی۔ 

ا ن وارداتوں کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مختلف مقامات پر ناکے لگائے، مسلح افراد کا پیچھا بھی کیا گیا لیکن ملزمان نے اسی دوران 8مزید وارداتیں کرڈالیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

7 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

12 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

25 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

25 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

36 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

50 mins ago