مریم صفدر کے چچا اور کزن پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے ، شہباز گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر کے چچا اور کزن پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے ،  چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز پر مشکل وقت ہے تو مریم نواز سائلنٹ موڈ پر ہیں،یہ لوگ اندر سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ چوروں سے پیسہ ریکور کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرینگے،یہ سب چور  ہیں ، انہیں پتہ ہے  اتفاق میں برکت ہے،گھسیٹ گھسیٹ کر ایک دوسرے کو گھروں میں کھانا کھلا رہے ہیں،چودھری برادر ان نے اپوزیشن کو شاندار جواب دیا،چودھری برادرا ن نے خاندانی وضع کا مظاہرہ کیا اور چلتا کیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی اور عمران خان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا،پٹرول کی قیمت میں12روپے اضافہ ہوا ہے،پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے ہم بالکل خوش نہیں،سیاست   سب سے مشکل نوکری ہے۔وزیراعظم لاہور کے دورے پر ہیں ، عمران خان کی ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ملاقات ہوگی۔خیبرپختونخوامیں پہلے مرحلے میں ٹکٹ ٹھیک نہ دینے کے باعث نقصان اٹھایا۔

Recent Posts

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

6 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

13 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

19 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

42 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

53 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

1 hour ago