لاہور (قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی جس کی خبریں تاحال گرم ہیں ، ایسے میں اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز احمد کو دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ، صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی بتادیا کہ انہوں نے نکاح نامے میں کون کونسی شرائط درج کروا رکھی ہیں .
تفصیلات کے مطابق حالیہ دونوں میں ہونے والے پی ایس ایل کے دوران ہونے والے ٹاک شو ’جشن‘ میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آ ریز احمد نے شرکت کی جس میں میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ‘ کیا حبا بخاری آریز احمد کو دوسری شادی جی اجازت دیں گی؟‘ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ”آریز احمد کو کبھی بھی دوسری شادی کی اجازت نہیں دوں گی، یہاں تک کہ میں نے اپنے نکاح نامہ میں بھی یہ شرط لکھوائی ہے کہ آ ریز کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے“ .
اس بارے میں انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ نکاح نامہ میں لکھوایا ہے جس پر میرے ابا نے مجھے کہا بھی تھا کہ کہیں یہ دیکھ کر وہ شادی سے منع نہ کر دے جس پر اداکارہ نے والد کو بتایا کہ نہیں ،میں نے یہ سب ان سے پوچھ کر ہی لکھوایا ہے .
یاد رہے کہ اداکارہ حبا خان اور آریز احمد گزشتہ مہینے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں .
. .