آریز احمد کے ساتھ شادی لیکن نکاح نامے میں کون سی شرائط درج ہیں؟ حبا بخاری نے خاموشی توڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی جس کی خبریں تاحال گرم ہیں ، ایسے میں اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز احمد کو دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ، صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی بتادیا کہ انہوں نے نکاح نامے میں کون کونسی شرائط درج کروا رکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دونوں میں ہونے والے پی ایس ایل کے دوران ہونے والے ٹاک شو ’جشن‘ میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آ ریز احمد نے شرکت کی جس میں میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ‘ کیا حبا بخاری آریز احمد کو دوسری شادی جی اجازت دیں گی؟‘ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ”آریز احمد کو کبھی بھی دوسری شادی کی اجازت نہیں دوں گی، یہاں تک کہ میں نے اپنے نکاح نامہ میں بھی یہ شرط لکھوائی ہے کہ آ ریز کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے“۔

اس بارے میں انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ نکاح نامہ میں لکھوایا ہے جس پر میرے ابا نے مجھے کہا بھی تھا کہ کہیں یہ دیکھ کر وہ شادی سے منع نہ کر دے جس پر اداکارہ نے والد کو بتایا کہ نہیں ،میں نے یہ سب ان سے پوچھ کر ہی لکھوایا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ حبا خان اور آریز احمد گزشتہ مہینے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago