مادھوری ڈکشٹ نے دلچسپ واقعہ سناکر چہروں پر ہنسی بکھیر دی

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سناکر دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

مادھوری ڈکشٹ نے معروف کامیڈین کپل شرما کے شو میں اپنی زندگی سے جڑا ایک واقعہ شیئر کیا تو سننے اور دیکھنے والے اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

اداکارہ اپنی پہلی ویب سیریز کی پروموشن کے لیے سنجے کپور اور مانوکول کے ساتھ کپل شرما کے شو پر پہنچیں۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک شخص الیکٹریشن ہونے کے بہانے اُن کے گھر میں داخل ہوا اور جب انہوں نے اُسے جانے کے لیے کہا تو اُس نے کیا جواب دیا۔

دی فیم گیم کی پروموشن کے دوران مادھوری واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہوا کچھ یوں کہ میرے گھر کا ایک سوئچ بورڈ خراب ہوا تو فون پر الیکٹریشن کو بلوایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُس سوئچ بورڈ کو درست کرنے کے لیے گھر میں 4 لوگ آگئے، ایک نے استفسار کیا کہ کونسا سوئچ بورڈ خراب ہے؟ میں نے اشارے سے اُسے بتایا، ایک نے بورڈ چیک کیا اور دوسرے نے اُسے کھول دیا اور درست کرنے میں لگ گئے۔

مادھوری نے مزید بتایا کہ جب سوئچ بورڈ ٹھیک ہوگیا تو میں نے گھر آئے لوگوں کو جانے کا کہا، تو جنہوں نے کام کیا تھا وہ مسکراتے ہوئے چل دیے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اُن کے پیچھے ایک آدمی رہ گیا تو اس پر میں نے اُن سے کہا کہ آپ نہیں جارہے کیا ان کے ساتھ؟ تو اُس نے جواب دیا کہ ’ہم ان کے ساتھ نہیں ہیں، ہم تو آپ کو دیکھنے آئے تھے‘۔

بالی ووڈ اداکارہ نے پورا واقعہ جس انداز میں سنایا، اس پر ہر ایک ہی ہنسی چھوٹ گئی۔

54 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے سیریز کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس کا اسکرپٹ پسند آیا، اس لیے اس کا حصہ ہوں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago