آپ گھر میں دودھ خالص لاتے ہیں یا ملاوٹ زدہ، پہچان نہایت آسان

لاہور(قدرت روزنامہ) دودھ ایک مکمل غذا ہے اور تقریباً دنیا کی تمام ہی آبادی دودھ یا اس سے بنی چائے ،کافی سے اپنے دن کی پہلی غذا کا آغاز کرتی ہے، اورساتھ ہی یہ کیلشیم اور وٹامن ڈی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ لیکن آج کل دودھ پہلے زمانے کی طرح خالص نہیں ملتا بلکہ اس میں کئی طرح کی ملاوٹ کی جاتی ہے ان میں سنگھاڑے کا آٹا، کارن اسٹارچ، کھاد، صرف اور پانی شامل ہیں۔

ان ملاوٹ کی بناپردودھ جسم کے لئے نقصان کا باعث بن جاتا ہے، جس سے کئی بیماریاں جنم لینے کگتی ہیں۔ یوں تو دودھ میں ملاوٹ کوجاچنے کے لئے مختلف ٹیسٹ سے گزارا جاتا ہے لیکن یہاں پر کچھ ایسے طریقے بتائیں جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ یہ کام گھر میں بھی کر سکتے ہیں اور صرف چند منٹ میں دودھ کے خالص یا ملاوٹ زدہ ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ پانی ملا دودھ کی پہچان: دودھ میں سب سے زیادہ ملاوٹ پانی کی جاتی ہے اسے جاچنے نے لئے آیا دودھ میں پانی کی ملاوٹ ہے یا نہیں، اس کے لئے ایک اسٹیل کی ٹرے لے کراسے دیوار کے ساتھ اس طرح کھڑا کریں ایک سلائڈ سی بن جائے، اب اس پر دودھ کے چند قطرے گرائیں اگر یہ قطرہ دیوار کے ساتھ نیچے کی جانب بہنا شروع ہوجائے اور اس کے پیچھے ایک سفید رنگ کی لکیر سی بن جائے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ خالص ہے۔ اوراگردودھ کا قطرہ تیزی سے نیچے کی جانب بہنا شروع ہوجائے اور اس کے پیچھے کوئی لکیر نہ نظر آس آئے تواس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں پانی شامل ہے اوردودھ ملاوٹ زدہ ہے۔ دود ھ سے کھویا بنا کر ٹیسٹ کریں: دودھ کی کچھ مقدار کو کسی برتن میں ڈال کر اسے پکائیں اور ساتھ ہی چمچ بھی چلاتے رہیں یہاں تک وہ خشک ہوکر کھوئے کی صورت اختیار کر لیں اگر اسے ہاتھ لگانے سے چکناہٹ محسوس ہوتو جان لیں دودھ خالص ہے اور ہاتھ میں کسی قسم کی چکنائی محسوس نہ ہوتواس کا مطلب ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کی گئی ہے۔ اسٹارچ کا ٹیسٹ: دودھ میں جب بھی کسی اسٹارچ جیسے سنگھاڑے اورکارن اسٹارچ کی آمیزش کی جاتی ہے تودودھ میں بالائی کی تہہ کافی موٹی ہوتی ہے۔ اور لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے گھر میں آنے والا دودھ خالص ہے۔ اسے چیک کرنے کے لئے آیا یہ بالائی خالص دودھ کی وجہ ہے یا کسی ملاوٹ کی وجہ تواس کے لئے ایک پیالے میں دودھ لے کر اس میں آیوڈین ملا نمک شامل کرکے کچھ دیرکے لئے چھوڑ دیں، اگر دودھ کا رنگ نیلا ہوجائے تا جان لیں کہ دودھ ملاوٹ زدہ ہے کیونکہ خالص دودھ کا رنگ تبدیل نہیں ہوگا۔ دودھ جیسا سفید محلول جانچنے کا ٹیسٹ: دیکھا گیا ہے کہ مارکیٹ کچھ لوگوں نے دودھ جیسا سفید محلول بھی فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جو صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ اسے جانچنے کے لئے دودھ کو گرم کریں، اگر گرم ہوتے ہی اس رنگ ہلکا پیلا ہوجائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے، بلکہ یہ صرف کیمیکل ہے۔

Recent Posts

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

1 min ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

11 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

17 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

23 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

47 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

57 mins ago