ریما خان اور عمران عباس کا گاڑی میں ڈانس۔ ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

(قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ ریما خان کی اداکار عمران عباس کے ساتھ گاڑی میں ڈانس  کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

 خوبرو اداکارہ و میزبان ریما خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اوقات اپنی ویڈیو اور تصاویر  شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اداکارہ کے ساتھ عمران عباس کو گاڑی میں بیٹھے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ 

 چند روزقبل بھی اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس میں ریما خان چلتی ہوئی آرہی تھیں اور بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا لگایا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان 27 اکتوبر 1971ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کا اصلی نام سمینہ خان ہے، ریما خان 1990ء کی دہائی کے دوران پاکستان کی مشہور فلمی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔

ریما نے 1990ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے لالی وڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں، انہیں 23 مارچ 2019ء کو پاکستانی سینما میں شراکت کے لئے صدر پاکستان کی جانب سے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago