یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی،گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوںمیں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا . یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے ،گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو ،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اور دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے .

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 84.50روپے مقرر کی گئی ہے، 170 روپے والے فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے اضافے کے بعد گھی فی کلو اب 260 روپے دستیاب ہوگا . 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کے اضافے ساتھ اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 کی بجائے 950 میں ملے گا، جبکہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے . کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عید الاضحی سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر تین بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عام مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے نام پر اضافے کی منظوری دی تھی اوراب گزشتہ روزکابینہ کے اجلاس میںبھی اس کی منظوری دی گئی جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . \ . .

متعلقہ خبریں