یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی،گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوںمیں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے ،گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو ،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اور دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 84.50روپے مقرر کی گئی ہے، 170 روپے والے فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے اضافے کے بعد گھی فی کلو

اب 260 روپے دستیاب ہوگا۔20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کے اضافے ساتھ اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 کی بجائے 950 میں ملے گا، جبکہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عید الاضحی سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر تین بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عام مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے نام پر اضافے کی منظوری دی تھی اوراب گزشتہ روزکابینہ کے اجلاس میںبھی اس کی منظوری دی گئی جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔\

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago