میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی، ثناء بچہ کا شہباز گل کے بیان پر شدید ردعمل

(قدرت روزنامہ)اینکرپرسن ثناء بچہ نے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے مریم نواز کو ان کی ‘مالکن’ کہنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی .

یہ بات انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”ٹو دی پوائنٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہی .

پروگرام کے میزبان منصور علی خان نے ثناء بچہ سے سوال پوچھا کہ آپ ایک خاتون بھی ہیں، آج کل جس طرح کے بیانات دیئے جا رہے ہیں، اس کو آپ کس طرح سے دیکھتی ہیں .

پاکستان تحریکِ انصاف کا پنجاب اسمبلی میں ایک نیا گروپ سامنے آ گیا
اس بار ان کے لوگوں کو کہیں سے کالز نہیں آ رہیں: رانا ثناء اللہ

اس کا جواب دیتے ہوئے ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت کے درمیان بڑی ہی باریک لائن ہوتی ہے . میرا خیال ہے کہ اس کا ہم سب کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم کہاں لائن کراس کرتے ہیں اور کہاں نہیں کرتے .

ان کا کہنا تھا کہ میں آج معاون خصوصی شہباز گل صاحب اپنی پریس کانفرنس میں دفاع کر رہے تھے، اس پر میں نے ان کی تصویر لے کر اس پر تحریر کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر دفاع، لیکن اس پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بات آپ کو آپ کی مالکن مریم صاحبہ نے بتائی تھی؟

ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز گل کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دیتی . لیکن میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ اپنی اس بات کو ثابت کر دیں کہ مریم نواز شریف میری مالکن ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے مریم نواز کو میری مالکن قرار دیتے ہیں اور بار بار میرے ہی پروگرام کا کلپ نکال کر چلاتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے . تحریک انصاف کو اپنا دوہرا معیار ختم کرنا چاہیے .

انہوں نے شہباز گل کی ٹویٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے نہیں تھکتے کہ مائیں اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، تو ان کو سوچنا چاہیے کہ میں بھی کسی کی بیٹی ہوں . انہوں نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی ہے میرے پاس اس کے ردعمل کیلئے بالکل الفاظ نہیں ہیں، کیونکہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی .

. .

متعلقہ خبریں