لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کی ضمانت دینے والے ان کے چھوٹے بھائی پارٹی صدر شہباز شریف کے خلاف عدالتی کارروائی سے پہلے نواز شریف کے معالجین سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر شال اور ڈاکٹر لارنس کو خط لکھ کر میڈیکل رپورٹس منگوائی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کے ساتھ نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام معلومات لی جائیں گی، اگر بیماریاں ایسی نہ نکلیں جو سفر میں رکاوٹ ہوں تو شہباز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کو میڈیکل رپورٹس فراہم
کرنے کے خط پر شہباز شریف کے صاف جواب کے بعد حکومت نے نواز شریف کے ڈاکٹروں سے خود رپورٹس منگوانے کے لئے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اٹارنی جنرل آفس ڈاکٹر شال اور ڈاکٹر لارنس کو خط لکھے گا۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس تیار کرنے والے معالجین کو الگ الگ خطوط ارسال کئے جائیں گے۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…