بھارت میں حجاب پر پابندی برطانوی رکن پارلیمنٹ بھی بول پڑے

لندن(قدرت روزنامہ)حجاب پابندی کا معاملہ برطانیہ بھی پہنچ گیا، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے مودی سرکار کے ظلم کے خلاف برطانوی وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا۔ناز شاہ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائے، انہوں نے خط میں یہ بھی درخواست کی کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اس معاملے پر وضاحت مانگی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خط میں ناز شاہ نے بھارت سے تجارتی ڈیل پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا ۔ناز شاہ نے کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے نے بھارت کی

جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا ہے، سکول جانے کے لیے لڑکیوں کے حجاب اتارے جا رہے ہیں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی)مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دے رہی ہے، یہ اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ بارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست کے مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ طالبات کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔بھارتی ریاست کے مختلف علاقوں بنگلور، اوڈوپی اور دکشنا کناڈا میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں کے 200 میٹر تک 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

5 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

15 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

23 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

31 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

38 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

46 mins ago