آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر دورۂ پاکستان سے باہر

میلبورن (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے باہر ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل نیسر کی اسکین رپورٹ کے بعد سائیڈ اسٹرین کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ ان کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ مائیکل نیسر کے دورۂ پاکستان سے باہر ہونے کا کرکٹ آسٹریلیا نے باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان کے لیے مائیکل نیسر کی جگہ فاسٹ بولر مارک اسٹیکٹی کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنیوالی 18 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے، یاد رہے کہ نیسر برسبین میں نیوساؤتھ ویلز کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔

مائیکل نیسر سے قبل سٹیو سمتھ اتوار کو کنکشن کا شکار ہوئے تھے، ان کی بھی ٹیم میں شمولیت خدشات کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا تھا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ سٹیو سمتھ نائب کپتان ہوں گے۔ گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔
آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔ دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Recent Posts

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

12 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

19 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

37 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

46 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

48 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

1 hour ago