کرناٹک کے بعد ہماچل پردیش کے تعلیمی اداروں میں بھی حجاب پرپابندی عائد

شملہ(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے جاری تنازعہ کے دوران ریاست ہما چل پردیش کے تعلیمی اداروں میں بھی مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہما چل پردیش کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ٹھاکرنے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پر پابندی کا اعلان کیا ہے .

انہوں نے کہاہے کہ حجاب پہن کر اسکول اورکالجوں میں آنا غلط ہے اور تعلیمی اداروں میں صرف معیاراور ساکھ کو برقرار رہنا چاہیے . انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں حجاب

پہن کر آنے کی ضدکرنااور اس معاملے کو مذہبی رنگ دینا درست نہیں ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں . واضح رہے کہ ریاست ہماچل پردیش میں کورونا وبا کی وجہ سے بند کئے گئے تعلیمی ادارے کل جمعرات سے کھولے جارہے ہیںجس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی صدارت میں کابینہ کے ایک اجلاس میں کیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں