کرناٹک کے بعد ہماچل پردیش کے تعلیمی اداروں میں بھی حجاب پرپابندی عائد

شملہ(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے جاری تنازعہ کے دوران ریاست ہما چل پردیش کے تعلیمی اداروں میں بھی مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہما چل پردیش کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ٹھاکرنے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ حجاب پہن کر اسکول اورکالجوں میں آنا غلط ہے اور تعلیمی اداروں میں صرف معیاراور ساکھ کو برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں حجاب

پہن کر آنے کی ضدکرنااور اس معاملے کو مذہبی رنگ دینا درست نہیں ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست ہماچل پردیش میں کورونا وبا کی وجہ سے بند کئے گئے تعلیمی ادارے کل جمعرات سے کھولے جارہے ہیںجس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی صدارت میں کابینہ کے ایک اجلاس میں کیاگیا ۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

13 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

23 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

31 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

38 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

45 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

53 mins ago