لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بچوں کے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر کینسر کے مرض سے لڑنے والے تمام بچوں کی ہمت کو سلام پیش کیا ہے . بابر اعظم نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے .
اس ویڈیو میں بابر اعظم کو عام عوام میں بچوں کے کینسر اور اس کی وقت پر تشخیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے عہد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کے کینسر کے اس عالمی دن پر وہ ان تمام بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو کہ کینسر کے علاج سے گزر رہے ہیں‘ . اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آئیے اس کے بارے میں آگاہی کو بڑھائیں کیونکہ مرض کی ابتدائی تشخیص اور علاج سے زندگی بچنے کا بہتر موقع ملتا ہے‘ . خیال رہے کہ 15 فروری کو ہر سال بچوں کے کینسر کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے .
. .