محسن بیگ کی اہلیہ نے پولیس ایف آئی آر کو چیلنج کردیا

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے پولیس ایف آئی آر کو چیلنج کردیا ہے۔
محسن بیگ کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محسن بیگ کے خلاف پولیس ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا جائے، سادہ کپڑوں میں کچھ مسلح افراد نے گھر آ کرگارڈز سے جھگڑا کیا اور محسن بیگ لائسنس والا پستول لے کر حفاظت کے مقصد سے گھر کے باہر گئے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے محسن بیگ کو گرفتار کرکے تشدد کیا اور اس واقعے کے بعد سے بیٹا بھی لاپتہ ہے،کچھ پتہ نہیں کہ اس کو کہاں چھپایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے صحافی محسن بیگ کو بروز بدھ 16 فروری اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار صحافی کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
صحافی محسن بیگ کو ان کی رہائش گاہ سے پولیس کے ہمراہ گرفتار کرکے تھانہ مرگلہ منتقل کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق صحافی کی جانب سے گرفتاری کے دوران ٹیم پر براہ راست فائرنگ بھی کی گئی۔ ایک گھنٹے کی مزاحمت کے بعد ایف آئی اے اہل کار محسن بيگ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ حکام کے مطابق مذکورہ صحافی کے خلاف وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار صحافی محسن بیگ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے صحافی کی استدعا پر میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

5 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

16 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

40 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

50 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

58 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

1 hour ago