(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس میں وفاقی وزرا اسد عمر، پرویزخٹک، شفقت محمود اور جہانگیرترین سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ جو 9 مارچ کوسنایا جائے گا۔
درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو بری ہوئے ڈیڑھ سال گزرگیا۔ باقی ملزمان کو بھی بری کیا جائے، پراسیکیوٹرنے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
جج محمد علی ورائچ نے کیس کی سماعت کی، وفاقی وزرا اسدعمر، شفقت محمود، جہانگیرترین، اعجازچوہدری سمیت دیگرپیش ہوئے۔ جج نےکیس کے آغاز پرملزمان کی حاضری لگانے کی ہدایت کی۔ جس پر وفاقی وزیراسد عمرنے حاضری لگائی اور واپس روانہ ہوگئے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں ایف آئی آرپڑھتے ہوئے ملزمان کی مقدمہ سے بریت کی درخواست دائرکردی۔
جہانگیر ترین نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جس پرجج نے کہا کہ اگلی سماعت پر فیصلہ کر دیں گے۔
آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…