ایک اور امریکی شکاری نے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کے عوض مارخور شکار کر لیا

گلگت(قدرت روزنامہ)ایک اور امریکی شکاری نے بھاری رقم کے عوض گلگت بلتستان ضلع استور میں مار خور کا شکار کر لیا، شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 40 انچ ہے . تفصیلات کے مطابق ڈوئیاں کنزرویشن ایریا میں ٹرافی ہنٹنگ کے لیے امریکی شکاری تھیمس گیرک نے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر فیس ادا کی، ٹرافی ہنٹنگ کی 80 فی صد رقم مقامی آبادی کے فلاح و بہبود پر خرچ کی جاتی ہے، جب کہ صرف 20 فی صد رقم حکومت کو ملتی ہے .

جنوری میں بھی ایک امریکی شکاری نے ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر کے عوض گلگت خومر جوٹیال

نالے میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کی تھی، محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کے سینگوں کی لمبائی 43 انچ تھی . دسمبر 2021 میں چترال میں ایک روسی شکاری نے ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر پر مارخور کا شکار کیا تھا، الیگزینڈر اگرو نامی شکاری نے سیزن کا دوسرا شکار کیا تھا، یہ 36 انچ سینگوں والا مارخور تھا جس کی عمر 8 سال تھی، خیال رہے کہ ہر سال چترال میں 3 ہنٹنگ ٹرافی پرمٹ جاری ہوتے ہیں . واضح رہے کہ پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ کا باقاعدہ آغاز 98-1997 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد مارخور کے غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، ٹرافی ہنٹنگ کی وجہ سے پاکستان میں مارخور کی تعداد 3500 بڑھ کر 4000 ہو چکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں