ایک اور امریکی شکاری نے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کے عوض مارخور شکار کر لیا

گلگت(قدرت روزنامہ)ایک اور امریکی شکاری نے بھاری رقم کے عوض گلگت بلتستان ضلع استور میں مار خور کا شکار کر لیا، شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 40 انچ ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈوئیاں کنزرویشن ایریا میں ٹرافی ہنٹنگ کے لیے امریکی شکاری تھیمس گیرک نے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر فیس ادا کی، ٹرافی ہنٹنگ کی 80 فی صد رقم مقامی آبادی کے فلاح و بہبود پر خرچ کی جاتی ہے، جب کہ صرف 20 فی صد رقم حکومت کو ملتی ہے۔جنوری میں بھی ایک امریکی شکاری نے ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر کے عوض گلگت خومر جوٹیال

نالے میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کی تھی، محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کے سینگوں کی لمبائی 43 انچ تھی۔دسمبر 2021 میں چترال میں ایک روسی شکاری نے ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر پر مارخور کا شکار کیا تھا، الیگزینڈر اگرو نامی شکاری نے سیزن کا دوسرا شکار کیا تھا، یہ 36 انچ سینگوں والا مارخور تھا جس کی عمر 8 سال تھی، خیال رہے کہ ہر سال چترال میں 3 ہنٹنگ ٹرافی پرمٹ جاری ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ کا باقاعدہ آغاز 98-1997 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد مارخور کے غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، ٹرافی ہنٹنگ کی وجہ سے پاکستان میں مارخور کی تعداد 3500 بڑھ کر 4000 ہو چکی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago