واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کرنیوالوں سے بچنے کا آسان طریقہ

لاہور(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین ایپلیکیشن ہے، پیغام رسانی کے لئیاستعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپ نے صاررفین کو خوش کردیا، واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل حل کردی جس سے مرضی کے بغیر واٹس ایپ گروپس میں ایڈ ہونے سے بچنے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد پیغام بھیجنے کے لئے واٹس ایپ میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ

سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے۔واٹس ایپ صارفین کے لئے آئے روز مختلف فیچرز متعارف کرواتی ہے جو صارف کی گفتگو میں آسانی پیدا کرتے ہیں لیکن کچھ فیچرز ایسے ہوتے ہیں جن کا علم صارفین کو نہیں ہوپاتا،کام کی غرض سے کسی کو اپنا نمبر دینا کبھی کبھار یوں بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے کہ وہ شخص آپ کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں بے تکی بے معنی گفتگو کا ناچاہتے ہوئے بھی حصہ بننا پڑتا ہے۔ ایسے میں واٹس ایپ نے صارفین کو آپشن دیا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا ہے، اس کے لئے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کرلیں، وہاں پرائیویسی میں جانے کے بعد گروپس کا آپشن دکھائی دے گا اسے منتخب کرکے آپ باآسانی اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ کے کانٹیکٹ میں موجود دوست ہی آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کریں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago