وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے 6 سے8 ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹنے کی نوید سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیوں والوں کیلئے پروگرام جلد لائیں گے،6سے8ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا . ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرول پیدا نہیں درآمد کرتا ہے اور عالمی منڈی میں پیٹرول95ڈالر فی بیرل تک چلا گیا ہے .

وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو کردیا، پیٹرولیم لیوی30روپے سے کم کرکے10روپے کردی ہے، ٹیکسز میں کمی سے ماہانہ70ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے . شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پر اب مزید بوجھ نہیں ڈالنا ہے، سوچ رہے

ہیں کہ لوئر مڈل کلاس طبقے کی کیسے مدد کی جائے؟انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیوں والوں کیلئے چند دنوں میں پروگرام لائیں گے، مہنگائی کا توڑ اور آمدن بڑھانے پر زور ہمارا سلوگن ہے . ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںن کہاکہ ایسے اقدام کریں گے کہ تنخواہ دارطبقے کی آمدن میں اضافہ ہو، آمدنی بڑھے گی تو مڈل کلاس مہنگائی بھی برداشت کرسکے گا . وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مزدور کی کم سے کم تنخواہ میں بھی مزید اضافہ کرینگے، اگلے 6سے8ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں