پیٹرول 200روپے سے بھی اوپر جائیگا؟ ماہر ِ معیشت نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی پیشنگوئی کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پٹرول 200 روپے سے بھی اوپر جا سکتا ہے، معروف ماہر معیشت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر ردعمل دیا گیاہے۔ نجی ٹی وی چینل اب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ
پاشا نے کہا کہ روس اور یوکرین کی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک چلے جانے کا اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ایسا ہونے کی صورت میں پاکستان میں پٹرول 200 روپے سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔دوسری جانب روس یوکرین کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہوا ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ گذشتہ رات وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس، پٹرولیم لیوی بجٹ اہداف سے کہیں کم ہے، حکومت ٹیکسز کی مد میں 35 ارب کا ریونیو خسارہ برداشت کرے گی۔ وزیراعظم نے یکم فروری کو قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخرکی تھی، وزیراعظم کی ہدایت پر 15 فروری تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔ تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2014 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔حکومت نے وزارت خزانہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پٹرول کو 12 روپے سے زائد مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومتی فیصلے کے تحت فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی۔

Recent Posts

بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور نظر آتش کردیا

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور نظر آتش کردیالیویز کے مطابق بارکھان میں ایک…

1 min ago

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

9 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

18 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

24 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

36 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

59 mins ago