رشوت لینے کا الزام درست ثابت۔۔ امیتابھ بچن کوبڑا دھچکا لگ گیا امتیابھ بچن کے باڈی گارڈ کو رشوت لینے پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ جتیندر رشندے کو مبینہ رشوت لینے پر پولیس کی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیتندر ممبئی پولیس کا اہلکار ہے،
جو 2021 سے بالی ووڈ اداکار کی سیکیورٹی پر مامور تھا، اس ایک سال کے دوران اُس کی سالانہ آمدنی ڈیڑھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔پولیس اہلکار کی آمدنی میں اضافے اور شاہانہ زندگی کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ افسران نے اُس کے خلاف تحقیقات کیں اور اُسے سروسز ، قانون کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کردیا۔جیتندر نے خود بھی پولیس کی جانب سے برطرفی کے آرڈر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے منگل کے روز تحقیقاتی ڈیپارٹمنٹ نے طلب کیا اور ممبئی پولیس کے پروٹیکشن اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ممبئی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر دلیپ ساؤنت نے کہا کہ جیتندر نے ممبئی کے مہنگے علاقے میں بنگلے بھی خریدے، جو ایک اہلکار اپنی تنخواہ سے کبھی خرید نہیں سکتا۔انہوں نے بتایا کہ جیتندر اپنے افسران کو اطلاع دیے بغیر خاموشی سے چار بار دبئی اور سنگاپور تفریح کی غرض سے گیا، اس کے علاوہ اُس نے دیگر ممالک کے بھی دورے کیے۔ علاوہ ازیں جیتندر نے اپنی اہلیہ کے نام پر سیکیورٹی ایجنسی کھولی اور بچن خاندان کے دیگر افراد کو محافظ فراہم کر کے رقم اہلیہ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جبکہ بچن خاندان سے تعلقات کی بنیاد پر اُس نے کئی لوگوں سے رشوت کی رقم بھی حاصل کی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

18 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

26 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

32 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

35 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

41 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

43 mins ago