شادی کا لال جوڑا، گلے میں سونے کا ہار ۔۔ دورہ پاکستان سے پہلے ہی آسٹریلوی کھلاڑی کس سے شادی کرنے والے ہیں؟

(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جن میں کھیلوں سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو آسٹریلوی کھلاڑی سے متعلق بتائیں گے جنہوں نے پاکستان دورے سے پہلے ہی شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل دورہ پاکستان میں شامل نہیں
ہوں گے، لیکن اس کی وجہ بُری نہیں ہے بلکہ خوشی کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کر سکیں گے۔ آل راؤنڈر نے تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی لڑکی وینی رامان سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کی شادی اگلے ماہ بھارت میں طے پائی ہے، جس کے لیے کھلاڑی کی شادی کے کارڈز بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔ وینی رامان اور گلین میکس ویل 2017 سے ایک ساتھ ہیں، جبکہ دونوں کی منگنی 2020 میں کرونا لاک ڈاؤن سے چند دن قبل ہوئی تھی، تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑا شادی نہیں کر سکا تھا۔ تصویر میں لال جوڑا، سونے کا ہار اور ماتھے پر بندیا لگائے وینی رامان شادی میں بھی ثقافتی جوڑا پہنیں گی، دوسری جانب شادی کے کارڈ پر آسٹریلیا کا ہی ایک ہال کا نام لکھا گیا ہے، یعنی شادی کی کچھ تقریبات بھارت میں اور کچھ آسٹریلیا میں ہوں گی۔ گلین میکس ویل آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں، لیکن اس بار ان کی شرکت کا امکان بھی کم ہے۔ دوسری جانب وینی رامان نے آسٹریلیا سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی اور اب وہ ایک پریکٹسنگ فارماسسٹ ہیں۔

Recent Posts

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

1 min ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

6 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

3 hours ago