حامد میر، نجم سیٹھی ،کامران شاہد ، غریدہ فاروقی عاصمہ شیرازی سمیت مزید صحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی حامد میر ،نجم سیٹھی سمیت حکومت مخالف مزید صحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ، نیا دور ویب سائٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ نجم سیٹھی، حامد میر، سلیم صافی، مرتضی سولنگی، عامرمیر، عمران شفقت، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی، کامران شاہد، اسدطور ، ابصارعالم اور ندیم ملک کی گرفتاری کے لیے مواد کا بندوبست کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا نے اپنے دوست صحافیوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔دوسری جانب سیشن کورٹ نے سینئر صحافی محسن جمیل بیگ

کے گھر پر چھاپہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے چھاپہ مارا ان کے پاس اختیار ہی نہیں تھا ۔ بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج ہوئی، ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کی ایف آئی آر سے واضح ہے کہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی تھا، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس چھاپے کا اختیار ہی نہیں۔عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا، ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت کے چھاپہ مارا، کسی محلے دار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔عدالت نے حکم دیا کہ پولیس محسن بیگ کا بیان رکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے کہا کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی اے اورایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا، تھانہ مارگلہ ایس ایچ او نے ان افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے الگ مقدمہ بنایا، ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کیلئے مقدمہ درج کیا۔خیال رہے کہ بدھ کی صبح ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا ۔دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عدالتی تحقیقات اورانکوائری مکمل ہونے تک محسن بیگ کو رہا کیا جائے۔

Recent Posts

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

3 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

9 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

17 mins ago

جج نے جلد عمران خان کو سزا دینی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین…

24 mins ago

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

36 mins ago

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

48 mins ago