اہم ترین2 وزیروں کی کابینہ چھوڑنے کی تیاریاں سینئرصحافی نے اندر کی خبر دیدی، حکومتی صفوں میں کھلبلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملکی سیاسی حالات حکومت کے مخالف چل رہے ہیں، یہ حالات چند ماہ قبل کے حالات سے قطعی مختلف ہیں، حکومت کو اس وقت بہت بڑا خطرہ لاحق ہے، 2 وزرا ایسے ہیں جن سے باضابطہ بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے لیکن صرف اس وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے کہ ایسا کرنے کے بعد ان پر مختلف کیسز شروع ہو جائیں گے . سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا

کہ کوششیں جاری ہیں، اپوزیشن اور حکومت دونوں اس وقت متحرک ہیں، ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ فیصل آباد میں 7 ارکان میں سے 5 پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں جبکہ لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی 22 جبکہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزرا بھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں، حالات ایسے جارہے ہیں کہ جیسے وزیراعظم عمران خان کہیں خود ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار نہ کر لیں، یا پھر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے درست ہی کہا ہے کہ ان میں اتنی سکت نہیں ہے .

اس وقت پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں ہی آئندہ الیکشن کی طرف دیکھ رہی ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں وہیں پی ٹی آئی کی جانب سے بھی ناراض پارٹیوں سے ملاقاتیں جاری ہیں، جہانگیر ترین گروپ سمیت دیگر ناراض لوگوں کے لئے اب حکومتی کابینہ میں جگہ بنائی جائے گی اور ان کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، انہیں مراعات دے کر خوش کیا جائے گا، کیونکہ اگر حکومت کو شکست سامنے سے نظر آرہی ہے تو حکومت بچانے کے لئے کچھ تو کریں گے ہی، جس کو ابھی تک وزیراعظم عمران خان کرپشن کہتے تھے اب انہوں نے بھی یہی وطیرہ اختیار کر لیا ہے، کبھی کسی کو رہائشی اسکیم دے دی تو کبھی کسی کو .

. .

متعلقہ خبریں