اہم ترین2 وزیروں کی کابینہ چھوڑنے کی تیاریاں سینئرصحافی نے اندر کی خبر دیدی، حکومتی صفوں میں کھلبلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملکی سیاسی حالات حکومت کے مخالف چل رہے ہیں، یہ حالات چند ماہ قبل کے حالات سے قطعی مختلف ہیں، حکومت کو اس وقت بہت بڑا خطرہ لاحق ہے، 2 وزرا ایسے ہیں جن سے باضابطہ بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے لیکن صرف اس وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے کہ ایسا کرنے کے بعد ان پر مختلف کیسز شروع ہو جائیں گے۔سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا

کہ کوششیں جاری ہیں، اپوزیشن اور حکومت دونوں اس وقت متحرک ہیں، ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ فیصل آباد میں 7 ارکان میں سے 5 پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں جبکہ لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی 22 جبکہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزرا بھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں، حالات ایسے جارہے ہیں کہ جیسے وزیراعظم عمران خان کہیں خود ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار نہ کر لیں، یا پھر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے درست ہی کہا ہے کہ ان میں اتنی سکت نہیں ہے۔اس وقت پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں ہی آئندہ الیکشن کی طرف دیکھ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں وہیں پی ٹی آئی کی جانب سے بھی ناراض پارٹیوں سے ملاقاتیں جاری ہیں، جہانگیر ترین گروپ سمیت دیگر ناراض لوگوں کے لئے اب حکومتی کابینہ میں جگہ بنائی جائے گی اور ان کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، انہیں مراعات دے کر خوش کیا جائے گا، کیونکہ اگر حکومت کو شکست سامنے سے نظر آرہی ہے تو حکومت بچانے کے لئے کچھ تو کریں گے ہی، جس کو ابھی تک وزیراعظم عمران خان کرپشن کہتے تھے اب انہوں نے بھی یہی وطیرہ اختیار کر لیا ہے، کبھی کسی کو رہائشی اسکیم دے دی تو کبھی کسی کو۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago