لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ 7 میں مسلسل آٹھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت پیش کردی۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سے کہا کہ ‘کیا ہمارے بولرز یارکرز گیندیں بالکل نہیں کرا سکتے؟’وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بولروں کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہوئی تھی کیونکہ بولرز کو ٹارگٹ کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے آخری اوور میں باؤنڈری لائن پر وسیم اکرم کی
بابر اعظم سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے انداز سے ایسا لگا جیسے وہ کپتان بابر اعظم کو ڈانٹ رہے ہیں اور ان سے ناراض ہیں۔گزشتہ روز ملتان سلطانز نےکراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی جس کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…
کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…
ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…