کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر ان کے والد اعظم صدیق بیٹے کی حمایت میں بول پڑے . قومی ٹیم کے کپتان کی حمایت پر ان کے والد کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا
گیا ہے .
بابر اعطم کے والد اعظم صدیق کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ آؤٹ آف فارم بابر اعظم کی فارم بحال ہو اور جمود ٹوٹے، بابر بھرپور محنت کررہا ہے آؤٹ فارم دنیا کا بڑے سے بڑا کھلاڑی ہوجاتا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم نہ گھبراتا ہے نہ محنت چھوڑتا ہے اور نہ ہی مایوس ہوتا ہے . اعظم صدیق نے فینز سے کہا کہ دل برا نہ کریں بابر پہلے جیسی محنت کررہا ہے وہ جلد اچھا کرے گا، دعا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فارم بحال ہوجائے . واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس اایل میں مسلسل آٹھو میچز ہارچکی ہے .
. .