اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم کے خلاف حکمت عملی طے کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی کے طور پر اتحادی جماعتوں کو خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع
کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا اور اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات فوری طور پر دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔خیال رہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اتحادیوں نے وزارت کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…