اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران نیب پراسیکیوٹر نے تیاری کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی گئی .
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کو تیاری کیلئے کتنا وقت درکارہ ہے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تیاری کیلئے 8 ہفتے لگیں گے ، کوشش ہے کہ 4 ہفتوں میں کیس کی تیاری مکمل کر لوں .
عدالت نے کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی ہے .
. .