دورہ پاکستان پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، اہم موضوعات پر گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دورہ پاکستان پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی .

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس  آج صبح ایک روزہ دورے پر  پاکستان پہنچے ، انہوں نے چک شہزاد میں کورونا سے متعلق ہسپتال اور  پاکستان  انسداد پولیو پروگرام کا دورہ کیا، ان کے دورے کے دوران معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر  فیصل سلطان بھی ہمراہ تھے .

بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا  اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے .  

بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو  بھی سراہا .

. .

متعلقہ خبریں