اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو عوام کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے ، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ دنیاکاپہلاوزیراعظم ہےجوبنی گالہ سےآفس تک ہیلی کاپٹرمیں آتاہےمگر عوام کوسرکاری پٹرول کی سہولت میسرنہیں، عمران خان نےسرکاری خرچ پرانتقام کےسواکچھ نہیں کیا،ان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، آپ کاکچن توکوئی اورچلاتاہےآپ کوکیاپتہ مہنگائی کا، ان کےوزرانےمجھ پرذاتی حملےکیے،تب عمران خان خوش ہوتےتھے۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ کی اہلیہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن جو پیمانے آپ ان کیلئے چاہتے ہیں وہی کلثوم نواز مرحومہ کیلئے ہونے چاہئے تھے ، یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے جب پی ٹی آئی کے لوگ ڈاکٹرز کا روپ دھار کر لندن کے ہسپتال کے آئی سی یو میں کلثوم نواز کی تصاویر لینے داخل ہوئے ، کلثوم نواز بستر مرگ پر تھیں اور یہ کہتے تھے کہ انہیں کچھ ہوا ہی نہیں ، یہ لوگ ہسپتال میں چھپ کر کھاتے پیتے ، ہنستے ، جب میں لندن اپارٹمنٹ سے ہسپتال جاتی تو پی ٹی آئی کے ورکرز گالیاں دیتے تھے ، میرے بیٹے جنید صفدر کو گالیاں دی جاتیں ، آپ کی انتقامی سیاست نے کسی مخالف کی بہن بیٹی کو نہیں چھوڑا ، آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران آپ کے وزراء نے انتہائی غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کیا ، مریم اورنگزیب کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کی ۔
مریم نواز نے کہا کہ میرے خلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے وکیل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ، ججز سے گزارش کرنا چاہتی ہوں نیب ثبوت نہیں دیتا تو کیس کو طول دینے کی ضرورت نہیں اور نیب سے کہتی ہوں کہ میرے خلاف ثبوت موجود ہیں تو عدالت لا کر پیش کریں تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ نیب نے کتنا غلط مقدمہ بنا رکھا ہے ۔
صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر مریم نواز نے کہا کہ چند دنوں سے جو معاملات دیکھ رہی ہوں انہیں دیکھ کر پرویز مشرف کے اقتدار کے آخری ایام یاد آگئے ، جب مشرف کو بھی علم ہو گیا تھا کہ اقتدار ختم ہونے والا ہے تو وہ بھی ایسے ہی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے تھے، چیف جسٹس پاکستان سمیت ججز کو شاہراہ دستور پر گھسیٹا گیا ، ان کے بچوں سمیت انہیں گھر پر قید کر دیا گیا ، عمران خان کی حالت دیکھ کر مجھے پرویز مشرف یاد آجاتے ہیں ۔ محسن بیگ جب آپ کے ساتھ تھے تو بقول ان کے انہوں نے آپ کو ایک ارب روپے کا فنڈ اکٹھا کر کے دیا اور کئی سیاسی معاملات میں مدد فراہم کی ، اور ایک آپ ہیں جن میں تنقید سننے کا ظرف نہیں ، ایف آئی اے کو استعمال کر کے انہیں گرفتار کرا لیا، عدالت بھی اس عمل کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کو لندن بھاگنے کی اجازت نہیں دینگے ، انہیں وزیر اعظم ہاؤس کے کسی کمرے میں بند کر دینا چاہئے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…