دوسرا اوگرا ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ، اپوزیشن ارکان نے زیادہ تعداد میں ہونے کے باوجود مخالفت میں ووٹ نہیں دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ اجلاس میں ایک مرتبہ پھر حکومت کا جادو چل گیا ، اپوزیشن ارکان کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود  اوگرا ترمیمی بل   منظور کرلیا گیا ، اپوزیشن نے بل کی مخالفت میں تقاریر تو کیں مگر ووٹ نہیں دیا۔

چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں حکومت کی جانب سے  دوسرا اوگرا ترمیمی بل پیش کیا گیا ،سینیٹر مشتاق احمد نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کو اپنی مرضی سے قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں دیا جا سکتا،  یہ اختیار ماضی میں پبلک ہیئرنگ کے پاس تھا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ   ہم صوبے کی جانب سے فیصلہ خود نہیں کر سکتے، قیمت کے تعین پر پبلک ہیئرنگ لازمی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بل کی توثیق سی سی آئی سے کرائیں۔

 ووٹنگ کے وقت اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کر گئے جس کے باعث بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا ، دلاور خان گروپ نے ایک با رپھر حکومت کے حق میں ووٹ دیا ۔  دلاور گروپ کی جانب سے احمد خان اور نصیب اللّٰہ بازئی نے ووٹ ڈالا۔

سینیٹر کہدہ بابر اور  وفاقی وزیر حماد اظہر تاخیر سے  سینیٹ اجلاس میں پہنچے جس کے باعث ان کے ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے ۔  چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر حماد اظہر سے کہا کہ  بل پاس ہو چکا ہے  ، آپ آج بھی ہمیشہ کی طرح تاخیر سے پہنچے ہیں ، آپ چاہیں تو جا سکتے ہیں ۔ 

 دوسرے اوگرا ترمیمی میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی اور آر ایل این جی کی لائسنسنگ اور قیمت کو ریگولیٹری فریم ورک میں شامل کیا جائے گا، اوگرا کو آر ایل این، ایل این جی کی قیمت طے کرنے کا اختیار ہو گا۔دوسرے اوگرا ترمیمی بل کے مطابق اوگرا کو بغیر کسی پبلک ہیئرنگ کے امپورٹڈ گیس اور ملک میں پیدا ہونے والی گیس کی قیمت میں اضافے کا اختیار ہو گا۔

Recent Posts

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

21 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

23 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

26 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

41 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

55 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

1 hour ago