آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا ثابت کرینگے؟ پیپلز پارٹی نے نورالحق قادری کے خط پر تشویش کا اظہار کردیا
ا سلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری کے 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے متعلق وزیراعظم کو لکھے خط پر تشویش کا اظہار کیا ہے . اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری کا 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے متعلق وزیراعظم کو خط قابل تشویش ہے .
انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر کی طرف سے اس طرح کی بات حیران کن ہے، 8 مارچ عالمی سطح پر عورتوں کا دن منایا جاتا ہے . انہوں نے
کہاکہ آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا ثابت کرینگے؟ ،پاکستان میں خواتین کو حجاب کا دن منانے پر کسی نے پابندی نہیں لگائی . انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہم بھارت کے رویہ کی مذمت کرتے دوسری طرف آپ نہتی خواتین کے عورت مارچ پر پابندی کی باتیں کر رہے . انہوں نے کہاکہ خواتین کا عالمی دن ہر طبقے کی عورت کے نام ہوتا ہے، خواتین کے عالمی دن کا مقصد معاشرے میں عورتوں کے خلاف جینڈر اسٹیریو ٹائیپ اور تعصبات کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے . انہوں نے کہاکہ آپ عورتوں کے عالمی دن پر ہی ان کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی سازشیں کر رہے .
. .