ا سلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری کے 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے متعلق وزیراعظم کو لکھے خط پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری کا 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے متعلق وزیراعظم کو خط قابل تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر کی طرف سے اس طرح کی بات حیران کن ہے، 8 مارچ عالمی سطح پر عورتوں کا دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے
کہاکہ آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا ثابت کرینگے؟ ،پاکستان میں خواتین کو حجاب کا دن منانے پر کسی نے پابندی نہیں لگائی۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہم بھارت کے رویہ کی مذمت کرتے دوسری طرف آپ نہتی خواتین کے عورت مارچ پر پابندی کی باتیں کر رہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کا عالمی دن ہر طبقے کی عورت کے نام ہوتا ہے، خواتین کے عالمی دن کا مقصد معاشرے میں عورتوں کے خلاف جینڈر اسٹیریو ٹائیپ اور تعصبات کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ عورتوں کے عالمی دن پر ہی ان کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی سازشیں کر رہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…