لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ پی ایس ایل کو قرار دیتے ہوئے پی سی بی کیخلاف سخت نوٹس لینے کا عندیہ دے دیا۔
لاہور کی عدالت عالیہ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس دوران لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ شہر میں سموگ میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ پی ایس ایل ہے، ایونٹ کے ختم ہوتے ہی پی سی بی کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایک مہینے کا کرکٹ ٹورنامنٹ کروانا ہے تو ٹریفک تو مینج کریں۔انہوں نے شہر کی صورتحال پرسخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ساراشہر کا ماحول خراب ہوگیا ہے ، ٹریفک پولیس نے سارا کام چھوڑ دیا ہے۔ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر آئندہ کا پلان بنائیں۔
واضح رہے کہ فضائی آلودگی میں لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور میں اسموگ میں واضح کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم ایک بار پھر سموگ نے شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…