لاہور(قدرت روزنامہ) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قانون کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں، قانون ریاست اور لوگوں کے درمیان پل ہوتا ہے .
لاہور میں ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے والد اور والدہ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، میرے والد نے زندگی جیل میں گزاری، 30 سال تک احتساب کے نام پر کیسز کا سامنا کیا .
عدالتوں نے میرے والد اور والدہ کو باعزت بری کیا . تاریخ نے اپنا فیصلہ سنایا میری والدہ بے نظیر بھٹو بے قصور ٹھہریں .
بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین اور جمہوریت دی . میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کا اسی لاہور ہائیکورٹ سے عدالتی قتل ہوا،ان کا نام آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے . لوگوں کا فیصلہ واضح ہے .
. .