(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف موسیقار و گلوکار بپی لہری کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی لہری کی آخری رسومات آج سہہ پہر ان کے گھروالوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں .
بپی دا کی آخری رسومات کی ادائیگی میں بھارت کی موسیقی کی دنیا کے معروف ناموں نے شرکت کی جس میں میکا سنگھ ، گلوکار شان شامل ہیں .
علاہ ازیں بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے بھی ان کی آخری رسومات میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ہے .
خیال رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بپی دا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے .
. .