عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کے نئے فوٹو کی تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں .

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں ہیں .

ان تصاویر میں اداکارہ عائزہ خان کو لیونڈر رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ عروسی طرز پر مبنی ہے .

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ایک خوبصور لک کو مکمل کرنے کے لئے پرل کی جیولری پہنی ہوئی ہے جو کہ ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے .

اس شوٹ کے حوالے سے اداکارہ نے ایک مختصر سی ویڈیو بھی شیئر کرائی ہے جس میں ان کے دیگر انداز بھی دیکھے جاسکتے ہیں .

اداکارہ کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں .

واضح رہے کہ حال ہی میں عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہوچکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں