کراچی کنگز پی ایس ایل کی تاریخ میں لگاتار 9 میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دوسری سب سے مہنگی فرنچائز کراچی کنگز اب ٹورنامنٹ کے لیگ مراحل میں لگاتار آٹھ میچ ہارنے والی پہلی ٹیم ہے . ملتان سلطانز نے قذافی سٹیڈیم میں قریبی معرکے میں کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 7 میں بابر اعظم کی ٹیم کو لگاتار آٹھویں شکست دی .

کراچی کنگز کے پاس اب نو میچوں میں سب سے طویل ہارنے کا سلسلہ بھی ہے .

کراچی پی ایس ایل 7 میں اب تک آٹھ جبکہ پی ایس ایل 6 کے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی سے ہار چکی ہے، لاہور قلندرز کے پاس اس سے قبل 8 میچ ہارنے کا یہ ریکارڈ تھا . دریں اثناء پی ایس ایل 2020ء کی چیمپئن دوسری ٹیم ہے جس نے ایک ایڈیشن میں آٹھ میچ ہارے ہیں . پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹھ میچز میں شکست ہوئی تھی . واضح رہے کہ کنگز نے مسلسل سات میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن کر پی ایس ایل کی ناپسندیدہ تاریخ رقم کی . پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں مسلسل سب سے زیادہ شکستوں کا ریکارڈ لاہور قلندرز کے پاس تھا . قلندرز کو 2018ء کے پی ایس ایل سیزن میں لگاتار 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا .

. .

متعلقہ خبریں