(قدرت روزنامہ)عدالت نے ایم پی اے نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے نے ایم پی اے نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری یوسف عبد الرحمٰن کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے نذیر چوہان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاجبکہ انہیں دوبارہ 31 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے جیل سے رہائی کے بعد نذیر چوہان کو گرفتار کیا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی درخواست پر نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔
دوسری جانب نذیر چوہان پر ایک اور مقدمہ درج تھانہ گرین ٹاؤن میں کشمیر الیکشن ڈے پر پولیس سے لڑائی جھگڑے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…