عمران خان کی حکومت میں پاکستان آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں پاکستان آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، تحریک عدم اعتماد کیلئے مہم چلائیں گے اور عوام کو دکھائیں گے کہ کون سلیکٹڈ کے ساتھ اور کون پارلیمنٹ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف معاشی بحران ہے، انسانی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں اور جمہوریت کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، ان حالات میں دیکھنا ہوگا کہ سلیکٹڈ کے ساتھ کون ہے، تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے ہر رکن پارلیمنٹ کو ساتھ لے کر چلنے کی مہم چلائیں گے اور مہم میں عوام کو دکھائیں گےکہ عوام کو دکھائیں گے کہ کون سلیکٹڈ کے ساتھ اور کون پارلیمنٹ کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جمہوریت اور پارلیمنٹ بدترین دورسے گزر رہے ہیں، اس سسٹم کے خلاف لڑ رہے ہیں، عمران خان کی حکومت میں پاکستان جمہوریت کی پٹری سے اتر کر آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم ایک پارٹی یا ایک خاندان کیلئے نہیں لڑ رہے،ہم پورے سسٹم کے خلاف لڑ رہے ہیں،پاکستان کو شفاف احتساب کے نظام کی ضرورت ہے ،احتساب کا نظام امتیازی نہ ہو، فیئر ٹرائل کیخلاف نہ ہو،شاید ہم تاریخ کی بد ترین پارلیمنٹ کے رکن بنے ہیں،2008 میں پاکستان آہستہ آہستہ جمہوری ترقی کی طرف بڑھ رہا تھا،عمران خان کے دور میں ہم آمرانہ دور کی طرف جا رہے ہیں،عمران خان کے دور میں ہم جمہوریت سے دور جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی ،ججوں اور عدلیہ کیلئے بڑا احترام ہے مگر عدلیہ نے اپنا کام نہیں کیا،عدلیہ کا یہ کام نہیں کہ چینی کی قیمت اور سموسے کی قیمت پر کام کرے ،آج وقت آ گیا ہے کہ ہم کہہ سکیں کہ ہماری عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے ،قانون کی حکمرانی جمہوری نظام کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مضبوط وکلا کے سامنے کوئی بھی کھڑا نہیں ہو سکتا،وکلا ء نے ذوالفقارعلی بھٹو اور پیپلزپارٹی کا کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ دیا۔
چیف جسٹس کو آئین کی تشریح کرنی چاہیے ،ہم ذہین ججز کی تعریف کرتے ہیں، جمہوریت کی بقا ء ان کے ہاتھ میں ہے ،ہم پاکستان کی عدلیہ اور لیگل سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں ،قانون ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا پلان بنایا ہے ،ہمارا مارچ جمہوریت کو محفوظ بنانے کے لیے ہے،ہم معیشت کو محفوظ بنانے کے لیے مارچ کررہے ہیں ،ہم پارلیمنٹ کے افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے مارچ میں شریک ہوں ،آج پاکستان میں معاشی بحران ہے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا ہے ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago