قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا؟ پٹرول کم استعمال کریں، شبلی فراز کا عوام کو مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے پر کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو اپوزیشن بتا دے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ہی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا جس پر اپوزیشن سمیت حکومت کے اتحادیوں نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے

کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازنے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا،عوام پیٹرول کم استعمال کریں۔اس اس حوالے سے فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

3 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago