محرم الحرام کی آمد، پاک فوج اور رینجرز کی مدد مانگ لی گئی

(قدرت روزنامہ)محرم الحرام کے دوران لاہور پولیس نے پاک فوج اور رینجرز سے امن و امان کی صورتحال کنٹرول رکھنے کے لیے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نےمحرم الحرام کے حوالے سے رینجرز اور پاک فوج کی 6 ،6 کمپنیاں مانگ لیں ہیں۔ ائیر سرویلنس کیلئے پاک فوج سے ایک ہیلی کاپٹر بھی مانگا گیا ہے۔ رینجرز اور پاک فوج ہنگامی صورتحال میں ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے فوج اور رینجرز کے جوان سٹینڈ بائی رہیں گے۔

دوسری جانب دو روز قبل سیف سٹیز میں لاہور پولیس اوراتھارٹی افسران کےمنعقدہ اجلاس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار علی خان نے کی جبکہ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی سمیت دیگر افسران موجودتھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ڈی آئی جی محمد کامران خان نے کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام سکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیے۔ جلوسوں اور مجالس کی کوریج کیلئے 600 سے زائد کیمرے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کریں گے۔

سیف سٹیز اتھارٹی لاہور پولیس کے ساتھ مل کر جلوس کے راستوں کا سروے کرے گی اورمختلف مقامات پر مزید 50 کیمرے لگائے گی۔ تمام ضروری پوائنٹس کو پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے بھی کوور کیا جائے گا۔جلوس کے راستوں پر اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔سنٹر سے 3 شفٹوں میں 200 سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ لاہور پولیس، واسا سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے سیف سٹی میں ڈیوٹی دیں گے۔

Recent Posts

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

2 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

2 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

14 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

27 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

38 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

38 mins ago