رباط (قدرت روزنامہ)مراکش میں نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو الگ الگ لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی خبر سوشل میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی . میڈیارپورٹسکے مطابق مراکش میں ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوںسے منگنی کی اور دونوں کو پروپوز کیا .
نوجوان کی دونوں کے ساتھ دوستی
تھی، اتفاق سے دونوں نے ہاں کردی ہے جس کے بعد موصوف اب شادی کی تیاری کر رہے ہیں . نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے . ویڈیو میں نصیر نامی نوجوان اپنی دو منگیتروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے . اس موقع پر لڑکیاں کہہ رہی ہیں کہ یہ ان کی زندگی ہے اور وہ استحکام چاہتی ہیں . انہیں ایک شخص سے شادی میں کوئی برائی نظر نہیں آتی . اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں لڑکیوں کی بے باکی پر تنقید کی . تبصروں میں غصہ اور طنزیہ ردعمل دیکھا جاسکتا ہے . لڑکیوں نے اس رجحان کو مسترد کرتے ہوئے اور عرب معاشروں میں اسے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا . ویڈیو کے تناظر میں ایک لڑکی نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے ذاتی آزادی ہے . اس نے منگنی کو قبول کرنے کے بارے میں لوگوں کے ان تبصروں پر اپنی وحشت کا اظہار کیا . اس نے لوگوں کے بے تکے مشوروں کے طریقہ کار کی بھی مذمت کی جن میں اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا .